QR CodeQR Code

اسرائيل اور غرب اردن کا سفر نہ کریں، کینیڈا کا اعلان

14 Apr 2024 01:50

کینیڈا کی وزیرخارجہ نے سنیچر کی صبح سوشل میڈیا پر لکھا کہ اسرائیل پر حملے کا خطرہ بڑھنے کے پیش نظر علاقے کے سیکورٹی حالات بہت غیرمستحکم ہيں اور ممکن ہے ایران کا حملہ اچانک ہو۔


اسلام ٹائمز۔ کینیڈا نے مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنے کے پیش نظر، اپنے شہریوں کو اسرائیل اور غرب اردن کا سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی ہے۔کینیڈا کی وزیرخارجہ ملانی جولی نے سنیچر کی صبح سوشل میڈیا پر لکھا کہ اسرائیل پر حملے کا خطرہ بڑھنے کے پیش نظر علاقے کے سیکورٹی حالات بہت غیرمستحکم ہيں اور ممکن ہے ایران کا حملہ اچانک ہو۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے سفر ميں خطرے کی سطح ، اسرائیل اورغرب اردن تک بڑھا دی ہے اور کینیڈا کے شہریوں کو چاہیے کہ وہ ان ملکوں سے نکلنے کی کوشش کریں ۔ فرانس ، برطانیہ ، روس ، ہندوستان وہ جملہ ممالک ہيں جنھوں نے اپنے شہریوں کو مقبوضہ فلسطین کا سفر کرنے سے اجتناب کی ہدایت دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1128418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128418/اسرائيل-اور-غرب-اردن-کا-سفر-نہ-کریں-کینیڈا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org