ایران نے حملہ کرنے سے پہلے مطلع نہیں کیا، امریکہ
15 Apr 2024 08:35
ترکیہ، عراق اور شام نے بتایا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے کے بارے میں پہلے سے مطلع کردیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیل پر حملے کی پہلے سے اطلاع دینے کا ایران کا دعویٰ درست نہیں ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ امیر حسین عبداللہیان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے سے 72 گھنٹے قبل امریکی قیادت کو مطلع کردیا تھا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ایران نے حملہ کرنے کے بعد مطلع کیا۔ ترکیہ، عراق اور شام نے بتایا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے کے بارے میں پہلے سے مطلع کردیا تھا۔ ایران کے حملے سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال ایک بار پھر انتہائی نازک موڑ پر آگئی ہے اور کسی بھی وقت کوئی بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ خطے کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی ایرانی حملے کا شدید منفی اثر مرتب ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1128667