QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

10 Nov 2011 13:06

اسلام ٹائمز:ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ باقاعدہ شمولیت کا اعلان 27 نومبر کو ضلع کشمور میں ایک عوامی اجتماع میں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان 27 نومبر کو ضلع کشمور میں ایک عوامی اجتماع میں کریں گے، واضح رہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی ریمنڈ ڈیوس کے واقعہ کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ چکے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ اب اس کرپٹ نظام کا حصہ نہیں بنیں گے اور جلد ہی کسی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 112867

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112867/شاہ-محمود-قریشی-نے-تحریک-انصاف-میں-شمولیت-کا-فیصلہ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org