QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی نے 9 ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کر لیا

15 Apr 2024 11:38

مقامی طور پرعسکریت پسندی کی تربیت لینے والے 1566 نوجوانوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ افغان جیلوں سے رہا ہو کر آنیوالے 540 افراد کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے، 53 عسکریت پسندوں کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، واچ لسٹ میں شامل کیے گئے افراد کسی نہ کسی کالعدم تنظیم یا گروپ سے منسلک ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 19 ہزار سے زائد درسگاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی ہے جبکہ سی ٹی ڈی حکام نے پنجاب میں متحرک 9 ہزار سے زائد افراد کو بھی واچ لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ ادھر گوانتا ناموبے جیل سے رہائی پانیوالے 22 افراد کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق شام سے واپس آنیوالے 65 افراد کی نشاندہی کر کے انہیں بھی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
 
ذرائع نے مزید بتایا کہ 9 ہزار 883 افراد کی باقاعدہ نگرانی شروع کر دی گئی ہے، پنجاب میں 2 ہزار 298 افغان تربیت یافتہ نوجوان موجود ہیں، جبکہ مقامی طور پرعسکریت پسندی کی تربیت لینے والے 1566 نوجوانوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ افغان جیلوں سے رہا ہو کر آنیوالے 540 افراد کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے، 53 عسکریت پسندوں کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، واچ لسٹ میں شامل کیے گئے افراد کسی نہ کسی کالعدم تنظیم یا گروپ سے منسلک ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 1128717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128717/سی-ٹی-ڈی-نے-9-ہزار-سے-زائد-افراد-کو-واچ-لسٹ-میں-شامل-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org