QR CodeQR Code

چودھری شجاعت کی ایران کو اسرائیل کیخلاف کامیاب جوابی کارروائی پر مبارکباد

15 Apr 2024 19:05

سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کر دیا ہے، پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، امریکی پریس اسرائیل کو بتانا چاہیے کہ وہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے۔


اسلام ٹائمز۔ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیل کے حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر چوہدری شجاعت حسین نے ایران کے جوابی حملے کی حمایت کرتے ہوئے مبارکباد دے دی۔ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے جوابی کارروائی کرنے کیلئے ہمت اور جرات کا مظاہرہ کیا، شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی پر ایران مبارکباد کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کر دیا ہے، پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، امریکی پریس اسرائیل کو بتانا چاہیے کہ وہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے، اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہار گیا ہے، میں ایران کے اپنے دفاع کے حق میں جوابی کارروائی کی حمایت کرتا ہوں، ایران نے اسرائیل کے ظلم کی مخالفت کی ہے، اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے، 2005 میں صدر جارج بش کے دورہ پاکستان کے موقع پر مجھے بھی سرکاری ضیافت میں مدعو کیا گیا، لیکن میں نے شرکت کرنے سے انکار کر دیا، میں ایسے شخص سے نہیں ملنا چاہتا تھا جو مسلم دنیا میں اتنی اموات کا ذمہ دار تھا، پاکستان اور دیگر ممالک کو غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے کام کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 1128764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128764/چودھری-شجاعت-کی-ایران-کو-اسرائیل-کیخلاف-کامیاب-جوابی-کارروائی-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org