QR CodeQR Code

اس جرأتمندانہ اقدام پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

ایران کا اسرائیل پر حملہ ایک غیرت مند قوم ہونے کا ثبوت ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

15 Apr 2024 14:33

اپنے ایک بیان میں جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم ممالک اسرائیلی جارحیت کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرکے اہل غزہ کی نسل کشی اور ان پر کئی ماہ سے جاری ظلم و ستم کو روکنے کیلئے اہم کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے ایک غیرت مند قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ شام میں ایرانی سفارت خانہ پر اسرائیل نے جو جارحیت کی تھی، اس کا ایران نے منہ توڑ جواب دے کر اپنی خود مختاری کا تحفظ کیا اور اپنے دفاع کا جائز حق استعمال کیا ہے۔ پاکستان کے عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

ہم ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کے اس جراتمندانہ اقدام پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایران کے اس اقدام سے غزہ کے بے یار و مددگار مظلوموں کو بھی ایک حوصلہ ملا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ تمام مسلم ممالک اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرکے اہل غزہ کی نسل کشی اور ان پر کئی ماہ سے جاری ظلم و ستم کو روکنے کے لئے اہم کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 1128766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128766/ایران-کا-اسرائیل-پر-حملہ-ایک-غیرت-مند-قوم-ہونے-ثبوت-ہے-صاحبزادہ-ابوالخیر-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org