QR CodeQR Code

اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیا جائے گا، ایران

15 Apr 2024 17:12

نجی ٹی وی کے مطابق ایران کے زیرتحویل اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملےکی موجودگی کے معاملے پر ایران کے سفیر رضا مقدم نے کہا کہ زوڈائیک کمپنی کےجہازپرکسی پاکستانی کے ہونےکی تصدیق کا انتظار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی سفیر نے کہا ہےکہ اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایران کے زیرتحویل اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملےکی موجودگی کے معاملے پر ایران کے سفیر رضا مقدم نے کہا کہ زوڈائیک کمپنی کےجہازپرکسی پاکستانی کے ہونےکی تصدیق کا انتظار ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ کل پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات موصول ہوگئی ہیں جو تہران بھیجی ہیں، کوئی پاکستانی جہازپر موجود ہے تو قانونی تقاضوں اور برادرانہ تعلقات پرچھوڑ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1128773

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128773/اسرائیلی-جہاز-پر-اگر-کوئی-پاکستانی-موجود-ہے-اسے-برادرانہ-تعلقات-چھوڑ-دیا-جائے-گا-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org