QR CodeQR Code

اسٹریٹ کرائم سے کوئی محفوظ نہیں، عوام کے غصے کو روکنا ہمارے بس میں نہیں، نسرین جلیل

15 Apr 2024 17:41

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ 15 سال سے آپ کی حکمرانی ہے اور ملبہ عبوری حکومت پر ڈال دیتے ہیں، سندھ حکومت کے وزیر کو اپنے بیانات پر معافی مانگنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رہنما نسرین جلیل نے کہا ہے کہ کراچی پر ڈاکوں کی یلغار ہوگئی ہے۔ کراچی میں علی خورشیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسرین جلیل نے کہا کہ ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔ نسرین جلیل نے کہا کہ عوام کے غم و غصے کو روکنا ہمارے بس میں نہیں، یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ کس قسم کی حکومت ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم سے کوئی گلی شاہراہ محفوظ نہیں، اس سال کے تین ماہ میں 59 افراد قتل ہوچکے ہیں، پولیس یہاں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ علی خورشیدی نے کہا کہ وزیر کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم خوامخواہ واویلا کر رہی ہے، 700 سے زائد افراد اسٹریٹ کرائمز میں زخمی ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال سے آپ کی حکمرانی ہے اور ملبہ عبوری حکومت پر ڈال دیتے ہیں، سندھ حکومت کے وزیر کو اپنے بیانات پر معافی مانگنی چاہیئے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ کراچی میں روز ہزار سے زائد موبائل فون چھینے جاتے ہیں، بیشتر افراد تھانہ کلچر کی وجہ سے ایف آئی آر نہیں کٹواتے، سال میں 10 ارب اسی کڑور روپے کے موبائل چھینے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کو روکا نہیں جائے تو پھر ہم سوچتے ہیں کہ کہیں پولیس پشت پناہی تو نہیں کر رہی، ان حالات میں ایم کیو ایم خاموش نہیں رہے گی جلد لائحہ عمل دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1128783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128783/اسٹریٹ-کرائم-سے-کوئی-محفوظ-نہیں-عوام-کے-غصے-کو-روکنا-ہمارے-بس-میں-نسرین-جلیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org