QR CodeQR Code

بلوچستان میں بارشیں، پی ڈی ایم اے نے کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دیدیا

15 Apr 2024 18:34

پی ڈی ایم اے کے اعلامیہ کے مطابق 14 اپریل کو کوئٹہ میں ہونیوالی بارشوں کے بعد شہر میں اربن فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پروینشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 14 اپریل کو کوئٹہ میں ہونے والی بارشوں کے بعد شہر میں اربن فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چار روز سے کوئٹہ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہیں، جبکہ پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کی جانب سے ریلیف آپریشن بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1128793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128793/بلوچستان-میں-بارشیں-پی-ڈی-ایم-اے-نے-کوئٹہ-کو-آفت-زدہ-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org