QR CodeQR Code

ملتان، پیپلزپارٹی کے سینیٹر رانا محمود الحسن کے ڈیرے پر فائرنگ، پارٹی رہنمائوں کی مذمت 

15 Apr 2024 19:50

پارٹی رہنمائوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ ایسی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے، ہم عوام اور اپنے رہنماوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ظلم اور بربریت کیخلاف آواز اٹھائی ہے، جس کیلئے انکے رہنماوں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایسی قوتوں کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مخدوم سید احمد محمود صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب، خواجہ رضوان عالم سینیئر نائب صدر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب، عبدالقادر شاہین چیف کوارڈینیٹر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب، سٹی صدر ملک نسیم لابر اور ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارے سینیٹر رانا محمودالحسن کے ڈیرے پر فائرنگ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کے اراکین اور رہنماوں کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

پیپلزپارٹی کی تاریخ ایسی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے، ہم عوام اور اپنے رہنماوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ظلم اور بربریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے، جس کے لیے ان کے رہنماوں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایسی قوتوں کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی، ہم آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور جلد سے جلد ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1128809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128809/ملتان-پیپلزپارٹی-کے-سینیٹر-رانا-محمود-الحسن-ڈیرے-پر-فائرنگ-پارٹی-رہنمائوں-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org