QR CodeQR Code

ضمنی انتخابات، تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کی اجازت مانگ لی

16 Apr 2024 01:40

پی ٹی آئی امیدوار حلقہ این اے 119 نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کروا دی ہے جس میں تحریک انصاف نے 19 اپریل کے لئے جلسے کی اجازت مانگی ہے۔ پی ٹی آئی امیدوار کا کہنا ہے کہ 19 اپریل کو شالیمار چوک میں بڑا جلسہ کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف نے لاہور کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں شالیمار چوک میں جلسے کی اجازت مانگ لی۔ امیدوار این اے 119 میاں شہزاد فاروق نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کروا دی ہے جس میں تحریک انصاف نے 19 اپریل کے لئے جلسے کی اجازت مانگی ہے۔ میاں شہزاد فاروق کا کہنا ہے کہ 19 اپریل کو شالیمار چوک میں بڑا جلسہ کریں گے۔ اپنی جیتی ہوئی سیٹ 21 اپریل کو دوبارہ جیتیں گے اور فارم 47 والے ٹولے کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا شمالی لاہور کے عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، انتظامیہ این او سی جاری کرے اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1128912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1128912/ضمنی-انتخابات-تحریک-انصاف-نے-لاہور-میں-جلسے-کی-اجازت-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org