QR CodeQR Code

جے یو آئی نے سینیٹ میں پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا تقرر کردیا

16 Apr 2024 20:18

نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ میں جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بیرسٹر کامران مرتضیٰ ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نے سینیٹ میں پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کا تقرر کردیا۔ جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ میں جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بیرسٹر کامران مرتضیٰ ہوں گے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے تقرریوں سے متعلق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بھی آگاہ کردیا۔


خبر کا کوڈ: 1129080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129080/جے-یو-ا-ئی-نے-سینیٹ-میں-پارلیمانی-ڈپٹی-لیڈر-کا-تقرر-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org