QR CodeQR Code

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان کو فون، دونوں جماعتوں میں رابطہ بڑھانے کی خواہش کا اظہار

16 Apr 2024 20:39

پی ٹی آئی راہنما کی جانب سے دونوں جماعتوں میں رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے جواب میں کہا کہ سابق ملاقاتوں میں کچھ تحفظات کی بات کی تھی پہلے ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی راہنما اسد قیصر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔ دونوں راہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی، اسد قیصر کی جانب سے دونوں جماعتوں میں رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ سابق ملاقاتوں میں کچھ تحفظات کی بات کی تھی پہلے ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ دونوں جماعتوں میں مستقل رابطوں کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ بیرون ملک سے واپسی پر تحفظات کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1129083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129083/اسد-قیصر-کا-مولانا-فضل-الرحمان-کو-فون-دونوں-جماعتوں-میں-رابطہ-بڑھانے-کی-خواہش-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org