QR CodeQR Code

ایرانی جوابی حملے سے بچنے میں غاصب صیہونی رژیم کو "تھوڑی سی" مدد پہنچائی ہے، اردن کا اعتراف

16 Apr 2024 22:08

امریکی میڈیا کیساتھ گفتگو میں اردنی وزیر خارجہ نے تصدیق کی کہ اردن نے غاصب صیہونی رژیم کیخلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے تنبیہی حملے کیدوران غاصب صیہونی رژیم کی مدد کی تھی


اسلام ٹائمز۔ اردنی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے ان بیانات کے بعد کہ اردن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی حملے کے دوران غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی مدد کی تھی، اب اردنی وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔
 

آج شام جاری ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں ایمن الصفدی نے تصدیق کی کہ اردن نے صیہونی صیہونی رژیم کے خلاف ارسال کردہ متعدد ڈرون طیاروں  میں سے "بعض" کو روکنے میں قابض صیہونیوں کی مدد کی تھی۔

اس حوالے سے سی این این (CNN) کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ جو چیز بھی ہمارے آسمانوں میں داخل ہوتی ہے وہ ہماری ہوائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اردن کے لئے خطرہ ہے!

ایمن الصفدی نے کہا کہ ہم اس خطرے کو ختم کرنے کے لئے اپنی طاقت کے مطابق ہر ممکن کوشش کریں گے اور ہم نے یہی کیا ہے۔

غاصب صیہونی رژیم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان موجود کشیدگی کے بارے اردنی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا وہ خطرناک صورتحال کی مزید خرابی کی علامت ہے مگر یہ کہ ہم اس تمام کشیدگی کی اصلی وجہ سے نمٹیں کہ جو غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور کسی بھی سیاسی منظر کے فقدان کا تسلسل ہے۔

اردنی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح اردن و اردنی شہریوں کی حفاظت ہے اور ہم کشیدگی میں اضافے کے خلاف ہر ممکن کوشش کریں گے کہ جو ہر ایک فریق کے لئے نقصاندہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129099/ایرانی-جوابی-حملے-سے-بچنے-میں-غاصب-صیہونی-رژیم-کو-تھوڑی-سی-مدد-پہنچائی-ہے-اردن-کا-اعتراف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org