QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کی کراچی میں جلسے کی درخواست، ڈپٹی کمشنر کو معاملہ حل کرنیکا حکم

16 Apr 2024 22:26

سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ ہم معاملات کو دیکھ رہے ہیں، اجازت کے حوالے سے باہمی رابطے جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی کراچی میں جلسے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو معاملہ حل کرنیکا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ حلیم عادل شیخ وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کب جلسہ کرنا چاہتے ہیں؟ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ ہم 28 اپریل کو کراچی میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جا رہی، ہم نے متعلقہ ڈی سی اور انتظامیہ کو بھی درخواستیں دی ہیں لیکن اجازت نہیں دی جا رہی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ انتطامیہ کو کیا اعتراض ہے؟ سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ ہم معاملات کو دیکھ رہے ہیں، اجازت کے حوالے سے باہمی رابطے جاری ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو ایک ہفتے میں معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 1129105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129105/پی-ٹی-آئی-کی-کراچی-میں-جلسے-درخواست-ڈپٹی-کمشنر-کو-معاملہ-حل-کرنیکا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org