QR CodeQR Code

غزہ میں غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے دیوانہ وار حملوں کا سلسلہ جاری

16 Apr 2024 22:35

غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے گذشتہ شب غزہ کی پٹی کے شمال و جنوب کو اپنے توپخانے و لڑاکا طیاروں کے ذریعے شدید حملوں کا نشانہ بنایا ہے


اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں پر غاصب صیہونی فوج کے دیوانہ وار حملوں کی اطلاع دی ہے۔

اس حوالے سے عبرانی میڈیا یدیعوت احرونوت (Yediot Aharonot) نے لکھا ہے کہ اسے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں پر صہیونی فوج کے انتہائی شدید حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی شہاب نے بھی اعلان کیا ہے کہ سفاک قابض فوج کے لڑاکا طیاروں اور توپخانے نے غزہ کے شمالی و جنوبی علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔
 

بعد ازاں عرب چینل الجزیرہ نے بھی غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع گنجان آباد ترین شہر رفح پر غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں کے 2 ہوائی حملوں کی خبر دی۔ اس رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج کی جانب سے رفح کے مغرب میں واقع محلے تل السلطان میں واقع ایک فلسطینی گھر پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1129111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129111/غزہ-میں-غاصب-سفاک-صیہونی-رژیم-کے-دیوانہ-وار-حملوں-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org