QR CodeQR Code

یمن کیخلاف امریکی و برطانوی حملوں کے تسلسل پر کیوبا کا سخت انتباہ

16 Apr 2024 23:04

اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کیوبن وزیر خارجہ نے سختی کیساتھ خبردار کیا ہیکہ یمن کیخلاف مغربی اتحاد کے حملوں کا تسلسل مغربی ایشیائی خطے میں تنازعے کو بڑھا سکتا ہے


اسلام ٹائمز۔ بحیرہ احمر میں (صیہونی) جہازرانی کی آزادی کو یقینی بنانے اور غاصب و سفاک صہیونی رژیم کے بحری جہازوں کی حفاظت کے بہانے یمنی سرزمین کے خلاف جاری امریکہ و برطانیہ کے جارحانہ حملوں پر کیوبا کے وزیرخارجہ برونو روڈریگز نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے یمن کے خلاف امریکہ و برطانیہ کے مشترکہ حملوں کے تسلسل پر سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم مشرق وسطی کی غیر مستحکم صورتحال کہ جہاں لڑائی میں شدت کا بڑھ جانا عالمی امن و امان پر منفی اور غیر قابل پیشینگوئی نتائج مرتب کرے گا، میں یمنیوں کے خلاف امریکہ و برطانیہ کے مشترکہ حملوں کے بارے فکر مند ہوتے ہوئے (اس صورتحال پر) سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہیں!


خبر کا کوڈ: 1129118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129118/یمن-کیخلاف-امریکی-برطانوی-حملوں-کے-تسلسل-پر-کیوبا-کا-سخت-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org