QR CodeQR Code

اسماعیل ھنیہ کے بھتیجے بھی شہید کر دئیے گئے

17 Apr 2024 17:40

عید الفطر کے روز "الشاطی کیمپ" پر اسرائیل کے ایک ڈرون حملے میں اسماعیل هنیه کے تین بیٹے اور پوتے پوتیاں شہید ہو گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ "ماں اپنے بھائی کو میرا سلام پہنچا دو"۔ اسماعیل ھنیہ کی بھابھی کو یہ جملہ کہنے والے جوان "محمد عبدالکریم ھنیہ" چل بسے۔ محمد عبدالکریم ھنیہ آج غزہ کی پٹی میں واقع "الشیخ رضوان" بستی پر صیہونی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔ واضح رہے کہ شہید عبدالکریم ھنیہ کے ایک بھائی پہلے ہی غزہ میں صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہو چکے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ عیدالفطر کے روز اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والی حماس کے پولیٹیکل بیورو چیف اسماعیل ھنیہ کی نواسی "ملک ھنیہ" بھی دو روز قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس دنیا سے چل بسیں۔ جب کہ ملک ھنیہ کے والد "محمد هنیه" بھی اسرائیل کے ڈرون حملے میں شہید ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ عید الفطر کے روز "الشاطی کیمپ" پر اسرائیل کے ایک ڈرون حملے میں اسماعیل هنیه کے تین بیٹے اور پوتے پوتیاں شہید ہو گئے تھے۔ اس خبر کو سننے کے بعد اسماعیل هنیه نے اپنے ردعمل میں بتایا تھا کہ اس وقت تک باقی فلسطینیوں کی طرح اُن کے خاندان کے تقریباََ 60 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میرے اور دوسرے فلسطینیوں میں کوئی فرق نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1129280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129280/اسماعیل-ھنیہ-کے-بھتیجے-بھی-شہید-کر-دئیے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org