QR CodeQR Code

گلگت، علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت اسلامی تحریک کا اجلاس، جی بی حکومت میں شمولیت پر مشاورت

17 Apr 2024 18:02

مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی وفد کے ہمراہ گلگت پہنچ گئے جہاں علامہ شبیر حسن میثمی کی صدارت میں اسلامی تحریک ضلع گلگت کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی وفد کے ہمراہ گلگت پہنچ گئے جہاں علامہ شبیر حسن میثمی کی صدارت میں اسلامی تحریک ضلع گلگت کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونذادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد، سربراہ رابطہ کمیٹی شیخ میرزا علی، تحصیل گلگت و دنیور کے صدور سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی مسائل، سیاسی صورتحال سمیت دیگر مسائل زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں ممکنہ جی بی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1129281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129281/گلگت-علامہ-شبیر-میثمی-کی-زیر-صدارت-اسلامی-تحریک-کا-اجلاس-جی-بی-حکومت-میں-شمولیت-پر-مشاورت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org