QR CodeQR Code

کراچی کے شہری ہمیشہ پی ٹی آئی ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، خرم شیر زمان

17 Apr 2024 19:58

صحافیوں سے گفتگوکے دوران پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی سولہ سالوں سے اقتدار میں ہے شہر کراچی کے لئے کچھ نہیں کیا گیا، 28 اپریل کو کراچی میں جلسہ سب سے بڑا جلسہ ہوگا، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس میں ہر زبان کا شہری شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کراچی کے شہری ہمیشہ پی ٹی آئی ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، 2018ء میں بھی پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت دی گئی، 2024ء میں ہم نے بڑی تبدیلی دیکھی۔ صحافیوں سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کراچی کی ہماری تمام سیٹیں چھینی گئی، کراچی کی عوام ان چوروں کے گریبان پکڑے، پیپلز پارٹی سولہ سالوں سے اقتدار میں ہے، شہر کراچی کے لئے کچھ نہیں کیا گیا، 28 اپریل کوکراچی میں جلسہ سب سے بڑا جلسہ ہوگا، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس میں ہر زبان کا شہری شامل ہے، پی ٹی آئی پورے کراچی سے جیتی تھی، تمام اراکین جو جیتے ہیں ریلی کی شکل میں پہنچیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1129298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129298/کراچی-کے-شہری-ہمیشہ-پی-ٹی-آئی-ساتھ-کھڑے-ہوتے-ہیں-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org