QR CodeQR Code

یوم انہدام جنت البقیع، شیعہ رابطہ کونسل اور ولی العصر آرگنائزیشن کا سکھر میں احتجاج

17 Apr 2024 20:41

احتجاج سے خطاب میں علماء کرام و رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آل سعود نے جنت البقیع و جنت المعلی میں اہل بیت اطہار علیہ السلام، امہات المومنینؓ و اصحابؓ کے روضوں کو مسمار کرکے اسلامی آثار و اشعار اللہ مٹانے کا عمل انجام دیا، جس پر پوری امت اسلامی سعودی حکمرانوں کے اس عمل پر نفرت کا اظہار کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ رابطہ کونسل ضلع سکھر اور ولی العصر آرگنائزیشن سکھر کے زیر اہتمام یوم انہدام جت البقیع کے سوگ و غم کے موقع پر سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کی قیادت مولانا غلام عباس جتوئی، مولانا سید ذکی حیدر شاہ، علی بخش سجادی، مولانا برکت علی سہتو، مولانا ذیشان، مولانا عبداللہ مطہری، مولانا منیر احمد و دیگر کررہے تھے۔

احتجاج سے خطاب میں علماء کرام و رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 8 شوال 1344 ہجری کو آل سعود نے جنت البقیع و جنت المعلی میں اہل بیت اطہار علیہ السلام، امہات المومنینؓ و اصحابؓ کے روضوں کو مسمار کرکے اسلامی آثار و اشعار اللہ مٹانے کا عمل انجام دیا جس پر پوری امت اسلامی سعودی حکمرانوں کے اس عمل پر نفرت کا اظہار کرتی ہے، سعودی حکمران جلدی مقدس مزارت کی تعمیرات کی اجازت دے۔ مظاہرین نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی تعریف کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ اختتام مظاہرہ ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1129305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129305/یوم-انہدام-جنت-البقیع-شیعہ-رابطہ-کونسل-اور-ولی-العصر-آرگنائزیشن-کا-سکھر-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org