QR CodeQR Code

لاہور میں 8 شوال بروز بدھ کو عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا

17 Apr 2024 21:04

رہنماوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آل سعود سے مطالبہ ہے کہ فی الفور مزارات مقدمہ تعمیر کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی حکومت مزارات تعمیر نہیں کرواتی تو ہمیں اجازت دیدے، ہم سعودی عرب میں دختر رسول سلام اللہ علیہا سمیت دیگر مزارات کی تعمیر کروانے کیلئے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 8 شوال بروز بدھ کو عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا۔ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ مسمار شدہ مزارات مقدسہ کی فوری تعمیر نو کی جائے۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع لاہور کی یوم انہدام جنت البقیع کمیٹی کے زیراہتمام ماتمی احتجاجی ریلی بی بی پاک دامن سے برآمد ہوئی جو لاہور پریس کلب پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید حسین مقدسی، علامہ رائے مزمل حسین، شہزادہ غلام حسن بھٹی، سید ذوالفقار نقوی، اسد عباس عابدی اور دیگر رہنمائوں نے کی۔ اس موقع پر شہر بھر کی ماتمی سنگتوں نے شرکت کی اور ماتم و نوحہ خوانی کی۔ رہنماوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آل سعود سے مطالبہ ہے کہ فی الفور مزارات مقدمہ تعمیر کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی حکومت مزارات تعمیر نہیں کرواتی تو ہمیں اجازت دیدے، ہم سعودی عرب میں دختر رسول سلام اللہ علیہا سمیت دیگر مزارات کی تعمیر کروانے کیلئے تیار ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 1129308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129308/لاہور-میں-8-شوال-بروز-بدھ-کو-عالمگیر-یوم-انہدام-جنت-البقیع-منایا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org