QR CodeQR Code

اگر تل ابیب نے تہران پر حملہ کیا تو تیسری جنگ عظیم شروع ہو جائیگی، وینزویلا کا انتباہ

17 Apr 2024 22:46

عالمی میڈیا کیمطابق وینزویلا کے صدر نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غاصب صیہونی اہداف کیخلاف ایران کے تنبیہی حملے کو درست قرار دیتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے ایران کیخلاف کسی بھی نئے حملے کیصورت میں تیسری جنگ عظیم کے آغاز پر خبردار کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ روئٹرز کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے مقبوضہ  فلسطینی علاقوں میں واقع غاصب صیہونی اہداف کے خلاف ایران کے تنبیہی حملے کی پرزور حمایت کرتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم کے کسی بھی نئے حملے کی صورت میں تیسری عالمی جنگ کے امکان پر خبردار کیا ہے۔
 
آج جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں نکولس مادورو نے سختی کے ساتھ متنبہ کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم امریکہ کی اندھی حمایت سے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے اور دنیا بھر میں افراتفری پھیلا رہی ہے۔

وینزویلا کے صدر نے زور دیتے ہوئے کہ اگر دنیا کا کوئی دوسرا ملک کہیں بھی امریکی سفارتخانے پر حملہ کرتا تو کیا امریکہ خاموش رہتا؟ ایسی صورت میں امریکہ اس ملک پر حملہ کر دیتا!

نکولس مادورو نے بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے ایران کے خلاف کشیدگی میں مسلسل اضافہ کئے جانے کے خلاف سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر غاصب صیہونی رژیم نے ایرانی حملے کا جواب دینے کی کوشش کی تو تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی!!


خبر کا کوڈ: 1129333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129333/اگر-تل-ابیب-نے-تہران-پر-حملہ-کیا-تیسری-جنگ-عظیم-شروع-ہو-جائیگی-وینزویلا-کا-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org