QR CodeQR Code

بلوچستان کی صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل ہوگی

18 Apr 2024 18:27

حکومت بلوچستان کی کابینہ میں 14 وزراء ہونگے، جن میں سے 6, 6 مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے وزراء ہونگے، جبکہ دو وزراء بی اے پی کے ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی صوبائی کابینہ کل حلف اٹھائے گی۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان کی نئی کابینہ کل گورنر ہاؤس کوئٹہ میں حلف اٹھائیں گے۔ کابینہ میں 14 وزراء ہونگے۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ صوبائی کابینہ میں 6 وزراء پیپلز پارٹی، 6 مسلم لیگ نون اور 2 بلوچستان عوامی پارٹی کے ہونگے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ممکنہ طور پر ظہور بلیدی، لیاقت لہڑی، صادق عمرانی، بخت محمد کاکڑ، فیصل جمالی اور اسفندیاد کاکڑ، جبکہ مسلم لیگ نون کی جانب سے سلیم کھوسہ، زرک مندوخیل، عبدالرحمان کھیتران، شعیب نوشیروان، راحیلہ درانی اور عاصم کرد گیلو صوبائی کابینہ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔  ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ خواتین میں راحیلہ درانی سینیئر وزیر کا حلف اٹھائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 1129520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129520/بلوچستان-کی-صوبائی-کابینہ-تقریب-حلف-برداری-کل-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org