QR CodeQR Code

مودی آئین کو بدلنے اور ووٹ کا حق چھیننے کیلئے 400 سیٹیں مانگ رہے ہیں، عام آدمی پارٹی

18 Apr 2024 19:18

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور پارلیمنٹ کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ اگر ہم جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں تو ہمیں بی جے پی کا راستہ روکنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی بابا امبیڈکر کے لکھے ہوئے آئین اور لوگوں کو دئیے گئے ووٹنگ کے حق کو چھیننے کے لئے 400 سیٹوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور پارلیمنٹ کے رکن سنجے سنگھ نے آج کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں اور ملک کے لوگوں کے ذہنوں میں یہ احساس مسلسل مضبوط ہو رہا ہے کہ 2024ء کا الیکشن آخری الیکشن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس بار مودی برسر اقتدار آئے تو یہاں پھر کبھی الیکشن نہیں ہونگے بلکہ یہاں ڈکٹیٹرشپ رائج ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم جمہوریت کی بحالی چاہتے ہیں تو ہمیں بی جے پی کا راستہ روکنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1129530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129530/مودی-آئین-کو-بدلنے-اور-ووٹ-کا-حق-چھیننے-کیلئے-400-سیٹیں-مانگ-رہے-ہیں-عام-آدمی-پارٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org