QR CodeQR Code

لاہور، جی سی یونیورسٹی میں تنازعات کے متبادل حل پر بین الاقوامی کانفرنس

18 Apr 2024 21:20

کانفرنس سے برطانیہ اور انڈیا سے قانونی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ ایک روزہ کانفرنس کا مقصد تنازعات کے متبادل حل کے مختلف پہلوؤں بشمول ثالثی پر روشنی ڈالنا تھا۔ جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان کی زیر صدارت افتتاحی سیشن میں بین الاقوامی مقررین نے شرکت کی۔ جن میں انگلینڈ سے پروفیسر ڈاکٹر ہرمن روبورگ شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ڈاکٹر اقبال لاء سکول کے زیرِ اہتمام آلٹرنیٹیو ڈسپیوٹ ریسولویشن (تنازعات کے متبادل حل) کے موضوع پر انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے برطانیہ اور انڈیا سے قانونی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ ایک روزہ کانفرنس کا مقصد تنازعات کے متبادل حل کے مختلف پہلوؤں بشمول ثالثی پر روشنی ڈالنا تھا۔ جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان کی زیر صدارت افتتاحی سیشن میں بین الاقوامی مقررین نے شرکت کی۔ جن میں انگلینڈ سے پروفیسر ڈاکٹر ہرمن روبورگ شامل تھے۔ انڈیا سے سابق ایڈووکیٹ جنرل ہریانہ ہمانشو راج نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ ڈاکٹر اقبال لاء سکول کے شعبہ لاء کی چیئرپرسن ڈاکٹر عابدہ حسن نے کانفرنس کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کے وائس چانسلر میاں عمران مسعود، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد رحیم اعوان، اولڈ راوئینز یونین کے صدر سید طیب حسین رضوی، گیلانی لاء کالج، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی پرنسپل سمزہ فاطمہ نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 1129553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129553/لاہور-جی-سی-یونیورسٹی-میں-تنازعات-کے-متبادل-حل-پر-بین-الاقوامی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org