سید عاصم منیر سے متین گورک کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
18 Apr 2024 21:25
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا گیا، آرمی چیف نے موجودہ فوجی تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترک چیف آف جنرل سٹاف نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، دہشت گردی سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا۔
خبر کا کوڈ: 1129559