QR CodeQR Code

مذاکرات کو امریکہ نے ہی بندگلی میں پھنسایا ہے، حماس

18 Apr 2024 22:37

عرب میڈیا کیساتھ گفتگو میں حماس کے ایک مرکزی رہنما نے اعلان کیا ہیکہ اپنے مجوزہ منصوبوں سے امریکہ کا یکے بعد دیگرے پیچھے ہٹنا ہی غاصب صیہونی رژیم کی اندھی حمایت ہے جسکی وجہ سے قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں بھی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں


اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک مرکزی رہنما نے اعلان کیا ہے کہ اپنے مجوزہ منصوبوں سے امریکہ کی پے در پے دستبرداری ہی غاصب صیہونی رژیم کی اندھی حمایت ہے کہ جو قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں بھی مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر اور طریقہ کار پیش کر دیا ہے جس کی بنیاد پیرس کے دوسرے مجوزہ فریمورک کی بنیاد پر ہے کہ جسے پیرس میں واشنگٹن سمیت تمام ثالثوں کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔
 
حماس کے رہنما نے مزید کہا کہ اُسی وقت کہ جب غاصب صیہونی رژیم نے اس منصوبے کی مخالفت کی، امریکہ بھی اس سے پیچھے ہٹ گیا جس کے بعد اس نے ایک ایسا منصوبہ پیش کر دیا کہ جو صیہونی فریق کے مطالبات اور موقف کے عین مطابق تھا۔
 
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے متعدد موقف و رویہ جات نہ صرف معاہدے کی جانب لے کر نہ جائیں گے بلکہ تناؤ، تنازعات اور خونریزی میں بھی شدت پیدا کریں گے!


خبر کا کوڈ: 1129574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129574/مذاکرات-کو-امریکہ-نے-ہی-بندگلی-میں-پھنسایا-ہے-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org