QR CodeQR Code

غزہ میں تقریباً 14 ہزار فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں، یونیسیف

18 Apr 2024 22:41

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہیکہ غزہ میں 13 ہزار 800 بچوں کی شہادت کیساتھ ساتھ ہزاروں دیگر بچے غذائی قلت کا بھی شکار ہیں


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسف (UNICEF) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے یہ بیانات نیویارک میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران دیئے اور اعلان کیا کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی انسانیت سوز بمباری میں اب تک 13 ہزار 800 سے زائد فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔ کیتھرین رسل کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے ہزاروں دوسرے فلسطینی بچے زخمی جبکہ ہزاروں مزید فلسطینی بچے غذائی قلت کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔

یونیسیف کی کمیونیکیشن اسپیشلسٹ ٹیس انگرام کہ جنہوں نے حال ہی میں غزہ کا دورہ بھی کیا ہے، نے جنیوا میں اعلان کیا ہے کہ جس چیز نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ زخمی بچوں کی تعداد تھی کہ جو انہوں نے دیکھی ہے۔ ٹیس انگرام کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف ہسپتالوں میں بلکہ سڑکوں پر اور عارضی پناہ گاہوں میں اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں حبکہ ان کی زندگیاں اب ہمیشہ کے لئے بدل چکی ہیں!


-

-


خبر کا کوڈ: 1129579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129579/غزہ-میں-تقریبا-14-ہزار-فلسطینی-بچے-شہید-ہو-چکے-ہیں-یونیسیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org