0
Thursday 10 Nov 2011 20:33

مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ، خیبر پختونخوا میں قبل از وقت سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر

مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ، خیبر پختونخوا میں قبل از وقت سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر
اسلام ٹائمز۔ وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ، ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں سیاسی گہماگہمی نظر آرہی ہے۔
جمہوری ریاستوں میں انتخابی سیاست کے حوالے سے سرگرمیاں ہمیشہ الیکشن کے قریب شروع ہوتی ہیں لیکن وطن عزیز میں ماضی کے ناخوشگوار تجربات نے ایک اصطلاح "قبل از وقت انتخابات" بھی ایجاد کی ہے۔ حالات اچھے ہوں یا برے ہمارے سیاسی رہنما اور سرگرم کارکن کسی بھی حکومت کے برسراقتدار آنے کے کچھ عرصہ گزرنے پر، "درمیان مدتی انتخابات" کا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں حالانکہ کوئی بھی ووٹر اپنا ووٹ پول کرتے وقت اپنے امیدوار کا چناؤ پانچ سال کے لئے کرتا ہے اور اس سے قبل اس کے امیدوار کو ہٹا دینا خود اس ووٹر کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ چاہے امیدوار ایوان اقتدار میں ہو یا حزب مخالف میں۔ موجودہ حکومت کے دور میں تمام بڑی اور اہم سیاسی جماعتیں کسی نہ کسی حوالے سے اقتدار میں شریک ہیں اسلئے قبل از وقت انتخابات کے نعروں اور سیاسی گہماگہمی کی اتنی امید نہ تھی۔ تاہم سیاسی جماعتوں نے اس وقت جبکہ ملک میں لوگ غربت بےروزگاری اور دوسرے مسائل کا شکار ہیں اچانک اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اس سلسلے میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقہ جات میں سیاسی گہماگہمی نظر آ رہی ہے۔
پاکستان میں بدقسمتی سے کوئی بھی منتخب حکومت اپنی مقررہ معیاد پوری نہیں کر سکی۔ بلکہ ہمیشہ سے یا تو ملک مارشل لاء کی لپیٹ میں آتا رہا ہے یا پھر وسط مدتی انتخابات کے نتیجے میں لولی لنگڑی جمہوریت کہ جس میں اختیارات اور خارجہ پالسی منتخب حکومتوں کی بجائے مقتدر قوتوں کے ہاتھ ہی ہوتی ہے جبکہ عوام کی گالی گلوچ اور غیض و غضب کا نشانہ ان کی منتخب حکومت ہی ہوتی ہے۔ یہ بات اب تک معمہ بنی ہوئی ہے کہ وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ، اپوزیشن کی بعض جماعتوں کا اپنا مطالبہ ہے یا کوئی ان کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 112958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش