QR CodeQR Code

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6.8 کروڑ ڈالرز کی کمی

18 Apr 2024 23:18

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے میں 6.8 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 13.37 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اس دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.44 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.05 ارب ڈالر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے اور گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 6.8 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے میں 6.8 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 13.37 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اس دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.44 کروڑ ڈالر اضافے سے 8.05 ارب ڈالر ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.24 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.3 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1129593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129593/پاکستان-کے-زرمبادلہ-ذخائر-میں-6-8-کروڑ-ڈالرز-کی-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org