QR CodeQR Code

اسحاق ڈار سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، خطے کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال

18 Apr 2024 23:26

وزیر خارجہ سے امریکی سفیر کی ملاقات میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔قائم مقام ترجمان امریکی مشن کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے خطے کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے امریکی عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129603/اسحاق-ڈار-سے-ڈونلڈ-بلوم-کی-ملاقات-خطے-کے-حالیہ-واقعات-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org