QR CodeQR Code

ضمنی انتخابات، حکومت پنجاب نے دفعہ 144 نافذ کر دی

19 Apr 2024 00:01

دفعہ 144 والے اضلاع میں اسلحہ اٹھانے اور لہرانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب میں ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے دفعہ 144 لاہور سمیت ان اضلاع میں لگائی گئی جہاں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، دفعہ 144 کا نفاذ 18 سے 22 اپریل تک ہو گا۔ دفعہ 144 لاہور، قصور، چکوال ، گجرات بھکر ،وزیر آباد، نارووال، شیخوپورہ ،رحیم یارخان اور ڈی جی خان میں نافذ کی گئی ہے۔ دفعہ 144 والے اضلاع میں اسلحہ اٹھانے اور لہرانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ 119 صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں میں 21 اپریل کو انتخاب ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 1129608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129608/ضمنی-انتخابات-حکومت-پنجاب-نے-دفعہ-144-نافذ-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org