QR CodeQR Code

مریم نواز سے البرٹ خوریف کی ملاقات، زراعت، ٹیکنالوجی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

19 Apr 2024 00:23

لاہور میں روسی سفیر کی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ روس پاکستان کے تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے باہمی تجارت کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ روس کے زرعی تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے روس کے سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی، ملاقات میں زراعت، ٹیکنالوجی، تجارت اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور روسی سفیر نے ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت بھی کی، روس کے سفیر البرٹ خوریف نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

مریم نواز نے کہا کہ روس پاکستان کے تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے باہمی تجارت کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ روس کے زرعی تجربے سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ روس سے زیادہ پیداوار والے بیج کی پیداوار حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں، پاکستان دیرینہ دوست اور خطے کا اہم ملک ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129611/مریم-نواز-سے-البرٹ-خوریف-کی-ملاقات-زراعت-ٹیکنالوجی-اور-دیگر-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org