QR CodeQR Code

کوئٹہ، بلوچستان کابینہ اراکین کی تقریب حلف برداری، 14 اراکین نے حلف اٹھا لیا

19 Apr 2024 12:53

صوبائی کابینی میں حلف اٹھانے والوں میں 14 اراکین شامل ہیں، جن کا تعلق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی نئی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ کابینہ میں 14 اراکین نے حلف اٹھایا ہے، جن میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے رہنماء شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی صوبائی کابینہ نے آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں حلف اٹھا لیا۔ نئی کابینہ میں حلف اٹھانے والوں میں میرظہور بلیدی، طارق مگسی، سردار عبدالرحمان کھتران، حاجی علی مدد جتک، نور محمد دمڑ، میر سلیم کھوسہ، صادق عمرانی، راحیلہ حمید درانی، سردار فیصل جمالی، بخت محمد کاکڑ، میر عاصم کرد گیلو، سردار سرفراز ڈومکی، میر ضیاء لانگو اور میر شیعب نوشیروانی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ان وزراء کے علاوہ 4 مشیر بھی کابینہ میں شامل ہونگے۔ جن میں علی حسن زہری، غلام رسول عمرانی، ربابہ خان اور نسیم الرحمان خان شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1129700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129700/کوئٹہ-بلوچستان-کابینہ-اراکین-کی-تقریب-حلف-برداری-14-نے-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org