QR CodeQR Code

مردان، پولیس کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک، لواحقین کا شدید احتجاج

10 Nov 2011 21:33

اسلام ٹائمز:نوجوان کے ورثاء نے نعش سڑک پر رکھ کردھرنا دیا، پولیس چوکی نذر آتش کرنے کے بعد احاطہ میں کھڑی گاڑیاں بھی تباہ کر دیں، ڈی آئی جی کے حکم پر ملوث کانسٹیبل کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں پولیس کی جانب سے اشارہ پرنہ رکنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جس پر مشتعل لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعش کو سڑک پر رکھ کر دھرنا دیا اور پولیس چوکی مایار کو آگ لگا دی جس کے باعث چوکی کے احاطہ میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہو گئیں، ڈی آئی جی کے حکم پر فائرنگ میں ملوث کانسٹیبل بختیار کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا، مردان کے نواحی علاقہ مایار کا رہائشی نعیم ولد قدیم شاہ گذشتہ رات اپنے گھر آرہا تھا کہ پولیس چوکی مایار کے اہلکاروں نے آواز دیکر اسے رکنے کو کہا نوجوان کے نہ رکنے پر کانسٹیبل نے فائرنگ شروع کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے میڈیکل کمپلکس پہنچایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، نوجوان کی ہلاکت پر لواحقین اور علاقے کے مکینوں نے مشتعل ہو کرنعش کو پولیس چوکی کی مایار کے سامنے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مایار اور مردان روڈ کئی گھنٹے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی، ڈی آئی جی مردان ریجن عالم خان شنواری نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چوکی کا پورا عملہ معطل کر دیا جبکہ تھانہ ہوتی کے ایس ایچ او فضل شیر خان کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 112973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112973/مردان-پولیس-کی-فائرنگ-سے-نوجوان-ہلاک-لواحقین-کا-شدید-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org