QR CodeQR Code

نواز شریف کی پارٹی راہنماوٴں سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

10 Nov 2011 21:45

اسلام ٹائمز:ملاقات میں گو زرداری گو تحریک تیز کرنے اور دیگر سوشل ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آئندہ چند روز میں اہم پارٹی اجلاس بلانے پر غور کر رہی ہے، جس میں پارٹی کے تمام مرکزی راہنما شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف نے رائے ونڈ میں پارٹی رہنماوٴں سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف، ذوالفقار کھوسہ، سعد رفیق اور سینیٹر پرویز رشید سمیت متعدد مرکزی راہنماوٴں نے شرکت کی۔ ملاقات میں گو زرداری گو تحریک تیز کرنے اور دیگر سوشل ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن آئندہ چند روز میں اہم پارٹی اجلاس بلانے پر غور کر رہی ہے، جس میں پارٹی کے تمام مرکزی راہنما شرکت کریں گے۔ دریں اثناء میاں نواز شریف نے شکار پور میں قتل ہونے والے ڈاکٹروں کے سربراہ ڈاکٹر منوہر لعل کو ٹیلی فون کیا اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 112974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112974/نواز-شریف-کی-پارٹی-راہنماوٴں-سے-ملاقات-سیاسی-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org