QR CodeQR Code

دنیا فلسطین کیساتھ کھڑی ہے جبکہ امریکہ اسرائیل کیساتھ، رجب طیب اردگان

19 Apr 2024 17:33

اپنے ایک بیان میں واسیلی نبنزیا کا کہنا تھا کہ دنیا کی اکثریت اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی حامی ہے۔ مگر امریکہ کیجانب سے اس قرارداد کو ویٹو کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ واشنگٹن حقیقت میں فلسطینیوں کے بارے میں کیسے سوچتا ہے


اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ساری دنیا فلسطین کی ہمنوا ہے، امریکہ ایک بار پھر اسرائیل کے ساتھ جا کھڑا ہوا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں آج ظہر کی نماز کے بعد کیا، جب انہیں پتہ چلا کہ سلامتی کونسل میں فلسطین کی رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا۔ امریکہ کے اس عمل پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے قطر اور سعودی عرب سمیت دیگر علاقائی ممالک نے افسوس ناک قرار دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب سلامتی کونسل کے 12 رکن ممالک نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم امریکہ نے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ جب کہ برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے اس ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

امریکہ کے اس اقدام کو اقوام متحدہ میں روسی نمائندے "واسیلی نبنزیا" نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی اکثریت اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی حامی ہے۔ مگر امریکہ کی جانب سے اس قرارداد کو ویٹو کرنا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ واشنگٹن حقیقت میں فلسطینیوں کے بارے میں کیسے سوچتا ہے۔ سعودی عرب نے امریکہ کے اس اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے فلسطین کی مکمل رکنیت کو تسلیم کرنے میں ناکامی، غاصب صیہونی رژیم کی ہٹ دھرمی اور ریڈ لائنز کو روندنے کے تسلسل کا سبب بنتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129753/دنیا-فلسطین-کیساتھ-کھڑی-ہے-جبکہ-امریکہ-اسرائیل-رجب-طیب-اردگان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org