QR CodeQR Code

فاٹا میں قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا، گورنر خیبر پختونخوا

10 Nov 2011 22:22

اسلام ٹائمز:بیرسٹر مسعود کوثر کا برقمبر خیل باڑہ کے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عسکریت پسندی کی کارروائیوں سے امن وامان میں خلل واقع ہوا ہے تاہم حکومت نے شدت پسندوں کی بیخ کنی کاپختہ عزم کررکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ فاٹا میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے تاہم اس کیلئے کوششیں کرنا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ عوام کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا، عسکریت پسندی کی کارروائیوں کی وجہ سے امن وامان میں خلل واقع ہوا ہے لیکن حکومت نے ان عناصر کی بیخ کنی کاپختہ عزم کررکھا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں سینیٹر حاجی خان آفریدی کی قیادت میں برقمبر خیل باڑہ کے عمائدین پرمشتمل 17 رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، وفد نے گورنر کو علاقے کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ قبائیلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں دی ہیں حکومت ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، فاٹا کے نوجوانوں کیلئے روزگا رکے مواقع فراہم کرناان کی ترجیحات میں شامل ہے اور یہ کوشش کی جارہی ہے کہ نوجوانوں کو ہنرمندی کی تعلیم دے کر ان کیلئے بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ حکومت قبائیلی عوام کی خواہشات کا احترام کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت نے نہ صرف ایف سی آر میں ترامیم کرکے قبائلی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا ہے بلکہ سیاسی جماعتوں کے قانون کو فاٹا میں لاگو کرکے قبائلی عوام کو سیاسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا موقع بھی فراہم کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 112979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112979/فاٹا-میں-قیام-امن-حکومت-کی-اولین-ترجیح-ہے-عوام-کو-بھی-کردار-ادا-کرنا-ہوگا-گورنر-خیبر-پختونخوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org