QR CodeQR Code

ایس اینڈ پی کیجانب سے بھی اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کا اعلان

19 Apr 2024 21:53

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل نے بھی اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی لاتے ہوئے اسے AA- سے A+ کر دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ "ہماری پیشینگوئی یہ ہے کہ اسرائیل کا کل سرکاری قرضہ سال 2024ء میں اس کے جی ڈی پی کے 8 فیصد تک بڑھ جائے گا کہ جس کی بڑی وجہ دفاعی اخراجات میں ہولناک اضافہ ہے" یہ الفاظ مالیاتی درجہ بندی کی قدیمی ترین ایجنسی ایس اینڈ پی (S&P) گلوبل کی جانب سے شائع ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے ہیں۔

چند ماہ قبل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی اسرائیل کی جانب سے اس ایجنسی کی ریٹنگ اسکیم میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سے پہلی بار غاصب صیہونی رژیم کی کریڈٹ ریٹنگ کو کم کرتے ہوئے A2 کر دیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان ریٹنگز میں کمی کا مطلب یہ ہے کہ جیو پولیٹیکل چیلنجز اور خاص طور پر جنگ غزہ کی وجہ سے اسرائیل کی معیشت کا رجحان منفی ہو چکا ہے کہ جو جاری و آئندہ حالات کے تناظر میں نہ صرف بدستور منفی ہی رہے گا بلکہ مزید تیزی کے ساتھ گرتا چلا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1129798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129798/ایس-اینڈ-پی-کیجانب-سے-بھی-اسرائیل-کی-کریڈٹ-ریٹنگ-میں-کمی-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org