QR CodeQR Code

شام کے جنوبی علاقوں پر اسرائیل کا ہوائی حملہ

19 Apr 2024 21:55

شامی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہیکہ غاصب اسرائیلی رژیم نے گذشتہ شب ملک کے ایک جنوبی علاقے پر حملہ کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ شامی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے جنوب میں واقع شامی ہوائی دفاع کی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت (Yediot Aharanot) نے بھی جنوبی شام میں واقع ہوائی دفاعی نظام کے فعال ہونے اور اس علاقے میں کئی ایک دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی خبر دی ہے۔

اس حوالے سے شامی وزارت دفاع سے منسلک ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا (SANA) کو بتایا ہے کہ یہ حملہ گذشتہ شب 2:55 کے قریب انجام پایا جس کے دوران علاقے میں نصب ہوائی دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صرف معمولی مالی نقصان ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129801/شام-کے-جنوبی-علاقوں-پر-اسرائیل-کا-ہوائی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org