QR CodeQR Code

کوئٹہ،عید کے دوران شراب خانوں پر نوجوانوں کا زبردست رش

10 Nov 2011 23:28

اسلام ٹائمز:اسلامی تعلیمات سے دور بگڑے ہوئے نوجوان شراب پی کرغل غپاڑہ کرتے رہے، اکثر نوجوانوں نے ہنہ اوڑک، بولان اور زیارت کا رخ کیا جہاں پر چرس اور دیگر منشیات استعمال کرتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عید کے دوران شراب خانوں پر نوجوانوں کا زبردست رش رہا، کھلے عام شراب کی خریدوفروخت جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق عید سے قبل ہی بگڑے ہوئے نوجوانوں نے کافی مقدار میں‌ شراب خرید کر ذخیرہ کر لی تھی جبکہ عید کے ایام میں‌ بھی مختلف مقامات پر شراب کی کھلے عام خریدوفروخت کا سلسلہ جاری رہا۔ اسلامی تعلیمات سے دور بگڑے ہوئے نوجوان شراب پی کرغل غپاڑہ کرتے رہے، اکثر نوجوانوں نے ہنہ اوڑک، بولان اور زیارت کا رخ کیا جہاں پر چرس اور دیگر منشیات استعمال کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر شراب خانے کھل گئے ہیں، جہاں غیرمسلموں سے زیادہ مسلم نوجوانوں کا تانتا بندھا رہتا ہے، اکثر شہریوں نے بتایا کہ ان دکانوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے افسر اور اہکار بھی شراب خریدتے دیکھے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوجوان نسل تیزی سے شراب اور چرس کی جانب مائل ہو رہی ہے، حکومت کی جانب سے شراب سمیت منشیات کی خریدوفروخت کی روک تھام کیلئے اقدامات نہیں کئے جا رہے بلکہ حکومتی ارکان بھی اس لعنت میں مبتلا ہیں۔ نواحی علاقوں، مشرقی بائی پاس، سریاب روڈ، سرکی روڈ و ملحقہ علاقوں میں‌ مخصوص مقامات پر چرس باآسانی مل جاتی ہے، عوامی حلقوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی کھلے عام خریدوفروخت کا نوٹس لے۔


خبر کا کوڈ: 112983

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112983/کوئٹہ-عید-کے-دوران-شراب-خانوں-پر-نوجوانوں-کا-زبردست-رش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org