QR CodeQR Code

بلوچستان، حالیہ بارشوں کے دوران 15 افراد جانبحق، 220 مکانات کو نقصان ہوا

20 Apr 2024 11:05

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں سے 15 افراد جانبحق، 160 مکانات کو جزوی نقصان، 60 مکانات منہدم، 12 شاہراہوں اور 2 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حالیہ سیلابی بارشوں کے نتیجے میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 15 افراد جانبحق اور مجموعی طور پر 220 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ پروینشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کی جانب سے صوبے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 15 افراد جاں بحق ہوئے۔ مذکورہ واقعات بلوچستان کے اضلاع سوراب، پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور کیچ میں پیش آئے۔ اسی طرح طوفانی بارشوں سے صوبے میں مجموعی طور پر 220 مکانات کو نقصان پہنچا۔ جن میں سے 160 مکانات کو جزوی نقصان، جبکہ 60 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں سے بلوچستان کے 12 شاہراہوں اور دو پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ صوبے کے متاثرہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1129896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1129896/بلوچستان-حالیہ-بارشوں-کے-دوران-15-افراد-جانبحق-220-مکانات-کو-نقصان-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org