QR CodeQR Code

حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ کی ترک صدر اردوان سے اہم ملاقات

20 Apr 2024 20:30

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات استنبول صدارتی دفتر کے بند کمرے میں ہوئی۔ ترکیہ کے صدر اس سے پہلے میڈیا کو بتا چکے تھے کہ ملاقات کا ایجنڈا اسماعیل ہنیہ اور ہمارے درمیان رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات استنبول صدارتی دفتر کے بند کمرے میں ہوئی۔ ترکیہ کے صدر اس سے پہلے میڈیا کو بتا چکے تھے کہ ملاقات کا ایجنڈا اسماعیل ہنیہ اور ہمارے درمیان رہے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترک صدر اور حماس سربراہ کے درمیان اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی پر کی جانیوالی بمباری کے بعد پہلی ملاقات تھی۔ اسماعیل ہانیہ نے دوحہ میں ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ترکیہ کا 3 روزہ دورہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1130010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130010/حماس-رہنماء-اسماعیل-ہنیہ-کی-ترک-صدر-اردوان-سے-اہم-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org