0
Friday 11 Nov 2011 01:19

پرائیوٹ قبضہ مافیا کے علاوہ آرمی، رینجرز اور فرنٹیئر کور بلوچستان بھی ریلوے اراضی پر قابض

پرائیوٹ قبضہ مافیا کے علاوہ آرمی، رینجرز اور فرنٹیئر کور بلوچستان بھی ریلوے اراضی پر قابض
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے اپنی اراضی پر غیر قانونی قابضین کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ پاکستان ریلوے کے مطابق مسلح افواج، رینجرز، فرنٹئیر کور اور حکومتی اداروں کے علاوہ ہزاروں ایکڑ اراضی پرائیوٹ قبضہ مافیا کے پاس ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق زیرقبضہ اراضی کی مالیت اربوں روپے ہے۔ پاکستان ریلوے کی طرف سے سپریم کورٹ میں داخل کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق ریلوے کی پانچ ہزار تین سو 77 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے۔ پرائیوٹ لوگوں نے تین ہزار تین سو چونتیس ایکڑ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔ جبکہ ایک ہزار ایک سو 72 ایکڑ پر کوئی اور نہیں خود حکومتی ادارے غیرقانونی طور پر قابض ہیں۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ آرمی، رینجرز اور فرنٹئیر کور بلوچستان 860 ایکڑ سے زائد اراضی پر قابض ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق بانوے اعشاریہ چھ پانچ ایکڑ اراضی پاکستان آرمی کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔ پاکستان رینجرز نے 607 اعشاریہ 25 ایکڑ جبکہ ایف سی بلوچستان نے161 ایکڑ اراضی پر غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ پچھلے دو سال میں صرف تین سو 25 ایکڑ اراضی ہی واگزار کرائی جا سکی ہے۔

خبر کا کوڈ : 113010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش