QR CodeQR Code

سکردو کے شہری نے روڈ سے ملنے والی 7 لاکھ روپے کی خطیر رقم مالک کے حوالے کر دی

21 Apr 2024 17:45

گزشتہ روز ایک شہری کو سکردو حسینی چوک سے 7 لاکھ 75 ہزار روپے کی خطیر رقم ملی تھی جس کے بعد اس نے سوشل میڈیا پر اپنے نمبر کے ساتھ یہ اطلاع دی۔ آج درست نشاندہی اور شواہد بتانے پر رقم کو متعلقہ مالک کے حوالے کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سکردو کے شہری نے روڈ سے ملنے والی خطر رقم مالک کے حوالے کر کے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔ گزشتہ روز ایک شہری کو سکردو حسینی چوک سے 7 لاکھ 75 ہزار روپے کی خطیر رقم ملی تھی جس کے بعد اس نے سوشل میڈیا پر اپنے نمبر کے ساتھ یہ اطلاع دی۔ آج درست نشاندہی اور شواہد بتانے پر رقم کو متعلقہ مالک کے حوالے کر دیا۔ رقم کا مالک ملتان سے تعلق رکھنے والا سیاح تھا جو کہ موٹر سائیکل پر سکردو گھومنے آیا تھا۔ رقم کے ساتھ چیک بک اور چابی بھی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1130173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130173/سکردو-کے-شہری-نے-روڈ-سے-ملنے-والی-7-لاکھ-روپے-کی-خطیر-رقم-مالک-حوالے-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org