QR CodeQR Code

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

21 Apr 2024 18:49

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی پیر 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ کراچی میں مزار قائدؒ پر حاضری دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی نے 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی معززین کی آمد پر کمشنر کراچی ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ یاد رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی پیر 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ کراچی میں مزار قائدؒ پر حاضری دیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔ صدر رئیسی پیر کو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ایرانی مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزراء بھی ایرانی صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔ پیر کی شام ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ ایرانی صدر منگل کو لاہور جائیں گے، لاہور میں ایرانی صدر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کو ظہرانہ دیا جائے گا۔ منگل کو ہی ایران کے صدر کراچی پہنچیں گے، جہاں ان کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 1130176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130176/ایرانی-صدر-کا-دورہ-پاکستان-عام-تعطیل-اعلان-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org