حماس کے مقابلے میں ناکامی کا اعتراف، اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مستعفی
22 Apr 2024 12:32
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس حملے روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے والے اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل اہرون ہلیوا مستعفی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس حملے روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اہرون ہلیوا حماس کے 7 اکتوبر حملے کے بعد مستعفی ہونے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہے۔
خبر کا کوڈ: 1130314