QR CodeQR Code

مرکزی جمعیت اہلحدیث کا قومی فلسطین کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

22 Apr 2024 19:21

کانفرنس سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل اویس نورانی، وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مفتی تقی عثمانی، ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، لیاقت بلوچ، مولانا عبدالغفور حیدری، ڈاکٹر علی محمد ابو تراب خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں قومی قیادت فلسطین پر امت مسلمہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس یکم مئی کو ایوان اقبال میں منعقد ہو گی۔ امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پروفیسر ساجد میر نے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد کو کانفرنس کا کنوینر مقرر کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔ مرکز اہل حدیث راوی روڈ میں منعقدہ اجلاس میں انہوں نے کہا پروفیسر ساجد میر کی زیر صدارت کانفرنس سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل اویس نورانی، وفاق المدارس العربیہ کے سربراہ مفتی تقی عثمانی، ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، لیاقت بلوچ، مولانا عبدالغفور حیدری، ڈاکٹر علی محمد ابو تراب خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں قومی قیادت فلسطین پر امت مسلمہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1130369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130369/مرکزی-جمعیت-اہلحدیث-کا-قومی-فلسطین-کانفرنس-منعقد-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org