QR CodeQR Code

غزہ میں فتح اسرائیل کے وجود کیلئے بہت ضروری ہے، اسرائیلی سکیورٹی اہلکار

22 Apr 2024 19:26

غزہ کی جنگ کو 199 دن گزر چکے ہیں اور اسرائیلی فوج ابھی تک حماس کو تباہ کرنے اور اپنے قیدیوں کی واپسی کے ابتدائی اعلان کردہ اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہے۔ ایسی جنگ جو بہت سے اسرائیلی حکام کے مطابق اس حکومت کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی سکیورٹی ایجنسی (شاباک) کے جنوبی علاقے کے کمانڈر نے غزہ میں فتح اور حماس کی قید میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کو ایک وجودی ضرورت قرار دیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی (شباک یا شن بیٹ) کے جنوبی علاقے کے کمانڈر نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کو بتایا کہ غزہ میں جنگ پیچیدہ اور طویل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک طویل المدتی اور پیچیدہ جنگ میں مصروف ہیں، اس جنگ کو جیتنا اور اسرائیلی قیدیوں کی واپسی ہمارے لیے ایک وجودی ضرورت ہے۔ جنگ کی پیشرفت کے بارے میں اس اسرائیلی سیکیورٹی کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت کے فوجی دستوں کی ایک قلیل تعداد غزہ میں موجود ہے، لیکن آپریشن جاری ہے۔

غزہ کی جنگ کو 199 دن گزر چکے ہیں اور اسرائیلی فوج ابھی تک حماس کو تباہ کرنے اور اپنے قیدیوں کی واپسی کے ابتدائی اعلان کردہ اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہے۔ ایسی جنگ جو بہت سے اسرائیلی حکام کے مطابق اس حکومت کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق بریک نے گذشتہ روز معاریو اخبار میں لکھا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ ہار چکا ہے، آپ اسے ختم کر دیں؛ نیتن یاہو، گیلنٹ، بینی گانٹز اور ہرزی ہیلیوی اسرائیل کا حقیقی مذاق اڑانے والے ہیں اور انہوں نے اسرائیل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اسحاق بریک نے یہ بھی کہا کہ نیتن یاہو جنگ جیتنے کے لیے اقتدار میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور وہ وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ اور داخلی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر کے دباؤ میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1130399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1130399/غزہ-میں-فتح-اسرائیل-کے-وجود-کیلئے-بہت-ضروری-ہے-اسرائیلی-سکیورٹی-اہلکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org